آراء
از: مولانا غلام مصطفٰی قادری رضوی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
امام احمد رضا کے عشق کی کہانی بڑی نرالی ہے۔ جس پر لکھتے چلے جایئے، نئے نئے اندازِ عشق و محبت نظر آئیں گے۔ اور کیوں نہ ہو کہ انہوں نے قرآن و احادیث سے درسِ محبت و الفت سیکھا ہے۔ صحابہ کرام کے مبارک گوشوں سے اپنی فکر کو تازگی بخشی اور تصورات و خیالات کو نئی زندگی بخشی۔ اسی لیے آج بڑی بڑی شخصیتیں ان کے عشق و ادب کی داد دے رہی ہیں۔ |
| شجرہ طریقت حضرت خواجہ احمد میروی |
|
|
|
| Written by عقیدتمند |
| Wednesday, 09 September 2009 18:59 |
|
شجرہ طریقت طیبہ سلسلہ چشتیہ شریف حضرت خواجہ احمد میروی
اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت عجزوانکساری کے ساتھ اور حضرت محمد مصطفی کی ذاتِ اقدس پر مکمل سچے دل سے محبت اور عقیدت رکھتے ہوئے، اولیاء اللہ کے طفیل اپنی دینی اور دنیاوی حاجات کو طلب کرنا ہر سچے مومن مسلمان کا فرض ہے۔ اگر ہم ہر روز بعد از نماز فجر پختہ یقین کے ساتھ اس شجرہ شریف کو پڑھیں تو اللہ تعالیٰ ان نفوس قدسیہ کے طفیل ہماری تمام مشکلات کو سہل فرما دیں گے۔ اور تمام دن ہماری روح فرحت اور تسکین سے ہمکنار رہے گی۔
![]() اے خداوند تو ذاتِ کریم کے واسطے
رحم کر مجھ پر محمدمصطفٰی کے واسطے میں ہوا ہوں سخت زار اس بند محنت میں اسیر کھول دے مشکل علی المرتضٰی کے واسطے خواجہ بصری حسن کا نام لاتا ہوں شفیع شیخ عبدالواحد اہل بقا کے واسطے فضل کر مجھ پر طفیلِ خواجہ ابنِ عیاض شاہ ابراہیم بلخی بادشاہ کے واسطے
حضرت خواجہ حذیفہ کے لئے ٹک رحم کر پھر ہبیر البصری صاحب ہدی کے واسطے خواجہ ممشاد کی خاطر میرا دل شاد کر شیخ ابو اسحاق قطبِ چشتیہ کے واسطے خواجہ ابدال احمد بو محمد مقتدا خواجہ بو یوسف صاحب صفا کے واسطے خواجہ مودودِ حق اور خواجہ حاجی صاحب خواجہ عثمان اہل اقتدا کے واسطے
والیء ہندوستاں خواجہ معین الدین حسن شیخ قطب الدین قطب الاتقیاء کے واسطے
کام کر شیریں طفیل خواجہ گنج شکر اور نظام الدین محبوب اولیاء کے واسطے دل کو روشن کر طفیل شاہ نصیر الدین چراغ اور کمال الدین کمال اصفیاء کے واسطے دور کر ظلمت سراج الدین و دنیا کیلئے اور علم الحق و دیں علم الہدٰی کے واسطے حضرت محمود راجن سرورِ دنیا و دیں اور جمال الدین جمن صاحب صفا کے واسطے شیخ حسن اور خواجہ شیخ محمد کے طفیل حضرت یحیٰ مدنی مقتدا کے واسطے فضل کر مجھ پر طفیل شاہ کلیم اللہ ولی اور نظام الدین مقبول خدا کے واسطے دین و دنیا کا وسیلہ پیر عالم فخرالدین خواجہ نور محمد راہنماء کے واسطے حضرت خواجہ سلیمان دو جہاں کے دستگیر قبلۂ حاجات کعبہ مدّعا کے واسطے مسند تاج شریعت گوہر کان ہدیٰ خواجہ احمد میروی راہنماء کے واسطے مایئہ شانِ فقر و فخری پایئہ اور عرشِ بریں از طفیل خواجہ احمد بے ریا کے واسطے مخزنِ علم الہٰی تارک دنیا ء دوں خواجہ احمد خان سراج اولیاء کے واسطے منبع جود و سخا ہیں پیکرِ صبر و رضا خواجہ عبداللہ فقیرِ با حیا کے واسطے فقر کی دولت سے مالامال کر دے مجھ کو خواجہ عبداللہ فقیرِ با خدا کے واسطے اے خدا منظور فرما قلبِ مضطر کی دعا فاطمہ زہرہ بنتِ مصطفٰی کے واسطے بخش دے اپنی محبت قطع کر دے ماسوا واسطے پیران شجر چشتیہ کے واسطے http://www.mairasharif.net/index.php?option=com_content&task=view&id=44&Itemid=39 |




