آراء

تصوف اور اسلام کے بارے میں آپ کا موجودہ نقطہ نظر کیا ہے؟
 

از: مولانا غلام مصطفٰی قادری رضوی

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 

امام احمد رضا کے عشق کی کہانی بڑی نرالی ہے۔ جس پر لکھتے چلے جایئے، نئے نئے اندازِ عشق و محبت نظر آئیں گے۔ اور کیوں نہ ہو کہ انہوں نے قرآن و احادیث سے درسِ محبت و الفت سیکھا ہے۔ صحابہ کرام کے مبارک گوشوں سے اپنی فکر کو تازگی بخشی اور تصورات و خیالات کو نئی زندگی بخشی۔ اسی لیے آج بڑی بڑی شخصیتیں ان کے عشق و ادب کی داد دے رہی ہیں۔


Designed by:
SiteGround web hosting Joomla Templates
شاعری
شہ بغداد کا جلوہ PDF Print E-mail
Written by عقیدتمند   
Thursday, 10 September 2009 03:46

شہ بغداد کا جلوہ

خدا خود والہ و شیدا جناب غوث اعظم کا

سر عالم میں ہے سودا جناب غوث اعظم کا

 

بشر شیدا ، ملک شیدا ، زمین و آسمان شیدا

جسے دیکھا وہی شیدا جناب غوث اعظم کا

 

جو دیکھے اک نظر بھر کر شہ بغداد کا جلوہ

رہے تا حشر متوالا جناب غوث اعظم کا

 

تعالیٰ اللہ زہے حسن و جمال شاہ جیلانی

عجب حسن جہاں آراء جناب غوث اعظم کا

 

دل مضطر کی کیفیت بدل جاتی ہے دم بھر میں

ہے کیا پر کیف نظارہ جناب غوث اعظم کا

 

جلال پاک کی ہیبت ہے چھائی سارے عالم میں

ہے ہر سو بج رہا ڈنکا جناب غوث اعظم کا

 

اگر وہ ناز سے پوچھیں تو کس کا بندہ ہے حافظ

کہوں بے ساختہ شاہا " جناب غوث اعظم کا

 

حضرت حافظ برکت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ

 


© 2010 ghouth-e-azam.com